0
Friday 18 Jul 2014 15:58
کراچی میں یوم علی (ع) پر موبائل فون سروس بند کئے جانے کا امکان

یوم علی (ع)، کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی

18 ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے
یوم علی (ع)، کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں یوم حضرت علی (ع) کے موقع پر جلوس اور عزاداروں کی حفاظت کیلئے کراچی پولیس نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی، مرکزی جلوس اور عزاداروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے کراچی پولیس کے 18 ہزار افسران و اہلکار ڈیوٹی انجام دیں گے، پولیس کی جانب سے یوم علی (ع) کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کے لئے صوبائی حکومت سے درخواست کی گئی ہے جبکہ موٹر سائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی پہلے ہی عائد کی جا چکی ہے۔ کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کی جانب سے 21 رمضان بروز اتوار یوم حضرت علی (ع) کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف اقدامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر یوم علی (ع) کے موقع پر موبائل فون سروس بند کرنے کیلئے صوبائی حکومت سے درخواست کی گئی ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی واقعے سے بچا جا سکے۔

غلام قادر تھیبو نے بتایا کہ یوم علی (ع) کے موقع پر نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی حفاظت کے ساتھ ساتھ شہر کے مختلف علاقوں سے آنے والے عزاداروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس حوالے سے کراچی پولیس کے 15 ہزار پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور کئے جائیں گے جبکہ ٹریفک پولیس کے 2 ہزار افسران و اہلکاروں کے علاوہ 500 سے زائد اسپیشل برانچ کے افسران و اہلکار بھی جلوس کی سیکیورٹی کے لئے سادہ لباس میں موجود ہوں گے۔ انھوں نے بتایا کہ نشتر پارک سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس کی گزر گاہ میں آنے والے تمام ملحقہ راستوں کو سیل کر دیا جائے گا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ سے سوئپنگ کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کی بھی مدد حاصل کی جائے گی۔

کراچی پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ مرکزی جلوس ڈبل سیکیورٹی حصار میں اپنی منزل کی جانب جائے گا جبکہ سیکیورٹی کے لئے تعینات کئے جانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ غلام قادر تھیبو نے مزید بتایا کہ یوم علی (ع) کے جلوس کی گزر گاہ میں آنے والی بلند عمارتوں پر اسنائپرز کو تعینات کیا جائے گا جبکہ جدید دوربین اور کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے جلوس کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں ملنا کوئی نئی بات نہیں تاہم پولیس مکمل چوکس ہے اور دستیاب وسائل میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کی جدوجہد کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 400171
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش