اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سینٹر فرحت اللہ بابر نے وفاق کو تنبیہ کی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے معدنی وسائل پر قبضہ کرنے سے باز رہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منظّم سازش کے تحت گلگت بلتستان کونسل کے ذریعے گلگت بلتستان کے منرلز پر اسلام آباد کی بیوروکریسی قابض ہونا چاہتی ہے، یہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کونسل پر اسلام آباد کے ایسے پارلیمنٹرین کا قبضہ ہے جنہوں نے آج تک گلگت بلتستان کی شکل تک نہیں دیکھی، وہ اس علاقے کے بارے میں فیصلے کرنے کے کس طرح مجاز ہو سکتے ہیں۔ فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس طرح کی کسی بھی کوشش کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا اس سے قبل یہ اختیارات چیف سیکرٹری کے پاس تھے جن کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے۔