0
Saturday 19 Jul 2014 13:22

پشاور، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

پشاور، پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار
اسلام ٹائمز۔ پستہ خرہ میں پولیس اہل کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ان پولیس اہلکاروں پر حملہ افطاری کے20 منٹ بعد اس وقت ہوا جب وہ اپنی پوزیشنز کی بجائے افطاری کر نے کے لئے ہوٹل میں موجود تھے اور تمام اہلکاروں نے اپنی اپنی بلٹ پروف جیکٹیں اتار رکھیں تھیں۔ رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کی ممکنہ اطلاع کے باوجود یہ اہل کار اپنے ڈیوٹی پوائنٹ چھوڑ کر افطاری کرنے کے لئے گئے تھے ، ٹارگٹ کلر گاڑی میں آئے تھے اور انہوں نے اہل کاروں کو نشانہ بنانے کے لیے ایس ایم جی گن استعمال کی ،حملے میں 16 سے زائد فائر کیے گئے تھے ، جوانوں کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر گولیاں لگیں۔ رپورٹ کے مطابق پولیس اہل کار الرٹ نہ ہونے کے باعث جوابی فائرنگ نہیں کر سکے تھے ۔حملہ آور فائرنگ کر نے کے بعد علاقہ غیر کی جانب فرار ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 400312
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش