0
Saturday 19 Jul 2014 16:45

جاسوسی الزامات، امر یکہ اور جرمنی کے مابین تعلقات کشیدہ

جاسوسی الزامات، امر یکہ اور جرمنی کے مابین تعلقات کشیدہ
اسلام ٹائمز۔ جرمنی کے دارالحکومت برلن میں تعینات امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے اسٹیشن چیف نے ملک چھوڑ دیا ہے۔ جاسوسی کے نئے الزامات کے بعد انہیں ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔ جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے برلن میں تعینات سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کے جرمنی چھوڑنے کی تصدیق کی۔ تاہم سی آئی اے نے اس حوالے سے بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔ قبل ازیں ایک امریکی اہلکار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا تھا کہ سی آئی اے کے اسٹیشن چیف رواں ہفتے کے آخر تک جرمنی سے نکل جائیں گے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سی آئی اے کے اسٹیشن چیف کو جرمنی سے بے دخل نہیں کیا گیا اور نہ ہی جرمن حکومت نے انہیں ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا ہے بلکہ انہیں صرف ملک چھوڑنے کے لیے کہا گیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق اس بات کا خدشہ تھا کہ وہ رضاکارانہ طور پر ملک نہ چھوڑتے تو جرمنی انہیں بے دخل کر ہی دیتا۔ جرمن وزارتِ خارجہ نے دارالحکومت برلن سے سی آئی اے کے اس اہلکار سے کہا تھا کہ وہ جرمنی چھوڑ دیں۔ اس کے ردِ عمل میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ امریکا جاسوسی کے تنازعے پر جرمنی کے ردِ عمل پر نالاں ہے۔
خبر کا کوڈ : 400320
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش