0
Tuesday 22 Jul 2014 16:34

تحریک انصاف کی ایم ڈبلیو ایم کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت، مجلس وحدت کا بھرپور حمایت کا اعلان

تحریک انصاف کی ایم ڈبلیو ایم کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت، مجلس وحدت کا بھرپور حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی، مجلس وحدت مسلمین کا لانگ مارچ کا خیر مقدم، حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ حکومت مخالف ہر سیاسی جماعت سے رابطے کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری سے ملاقات کی اور انہیں 14 اگست کے لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی۔ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کے نظریات میں ہم آہنگی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہر اس جماعت کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دی ہے جو انتخابی دھاندلی کی مخالف اور انتخابی اصلاحات کی حامی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے لانگ مارچ کے حوالے سے خورشید شاہ سے رابطے کی تردید کی اور کہا لانگ مارچ سے متعلق خورشید شاہ کو کوئی یقین دھانی نہیں کرائی، اس حوالے سے فیصلوں کا اخیتار صرف کور کمیٹی کو حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ طاہر القادری سمیت کسی سے خفیہ روابط نہیں ہیں۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے لانگ مارچ کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگست کا مہینہ حکومت کے لئے خطرناک ہے، ساری اپوزیشن جماعتیں حکومت کے خلاف اکٹھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین، مسلم لیگ قاف، سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک بھی حکومت مخالف تحریک چلائِیں گی اور چاروں جماعتوں کے کارکن حکومت کے خلاف پورے ملک سے نکلیں گے۔ علامہ ناصر عباس جعفری کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور بوکھلاہٹ میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 400889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش