0
Monday 28 Jul 2014 22:10

کل ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

کل ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی

اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق شوال کا چاند نظر آ گیا کل ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائےگی۔ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیرمین مفتی منیب الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات کے افسران، ماہرین فلکیات اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کے مختلف علاقوں سکھر، ٹھٹھہ، جیوانی، سانگھڑ، نواب شاہ، جیکب آباد اور دیگر علاقوں سے ایک درجن سے زائد چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مطلع ابر آلود ہونے کے باعث چاند نظر نہیں آیا۔

ملک کے دیگر شہروں میں زونل اور صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس میں بھی چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جس سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا گیا، شہادتوں کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ کل ملک بھر میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 402022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش