0
Tuesday 29 Jul 2014 01:55

افتخار چودھری کی عمران خان سے متعلق ریکارڈ کے حصول کے لیئے سپریم کورٹ میں درخواست

افتخار چودھری کی عمران خان سے متعلق ریکارڈ کے حصول کے لیئے سپریم کورٹ میں درخواست
اسلام ٹائمز۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف دو ہزار تیرہ میں چلنے والے توہین عدالت کے مقدمے کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے رجسٹرار سپریم کورٹ کو درخواست جمع کرا دی ہے۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی عمران خان سے متعلق ریکارڈ کے حصول کیلئے سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس میں درخواست جمع کرا دی ہے۔ درخواست میں عمران خان کیخلاف توہین عدالت کے مقدمے کے ریکارڈ میں عمران خان کے عدالت میں بیان حلفی اور جوابات کا ریکارڈ مانگا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وطن پارٹی کے انتخابی اصلاحات کے مقدمے میں الیکشن کمیشن کے جواب کی نقل بھی فراہم کی جائے۔ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں بھی درخواست دائر کی ہے کہ تحریک انصاف کے امیدواروں کی جانب سے اکسٹھ انتخابی عذرداریوں کی نقول فراہم کی جائیں۔ انتخابی عذرداریوں پر جوابات اور مدعا علیہان کے جوابات کی کاپی بھی مانگی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 402047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش