0
Saturday 9 Aug 2014 01:08
پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں

کارکنوں رکاوٹیں ہٹاتے جاؤ اور ہر حال میں پہنچو، ڈاکٹر طاہرالقادری کی پکار

کارکنوں رکاوٹیں ہٹاتے جاؤ اور ہر حال میں پہنچو، ڈاکٹر طاہرالقادری کی پکار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے کنٹینرز ہٹانے کے دوران کارکنوں سے تصادم کیا اور پولیس کی کارروائی میں ایک کارکن جاں بحق ہوا جبکہ بھکر میں پولیس کی فائرنگ سے 6 کارکن زخمی ہوگئے ہیں، کارکن بھکر سے یوم شہداء کی تقریب میں شرکت کے لئے آرہے تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا حکومتی اقدامات پر دکھ اور افسوس ہوا ہے۔ کارکن غیر مسلح اور پرامن تھے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں پولیس منہاج القرآن پر قبضہ کرنا چاہتی تھی اور پولیس میرے اہل خانہ کو قتل کرنا چاہتا تھی۔ طاہر القادری نے کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کارکنوں کو پرامن رہنے کی اپیل کرتا ہوں اور لاہور ہائیکورٹ کو ذاتی طور پر یقین دہانی کرواتا ہوں کہ یوم شہداء پر کسی قسم کی بدامنی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا ہم پاکستان میں حقیقی جمہوریت لانا چاہتے ہیں، عوام آئین کی بالادستی چاہتی ہے، عوام پاکستان میں معاشی اور قانونی انصاف چاہتی ہے۔ طاہر القادری کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کیا اور جہاں مرد نہیں ملے وہاں سے خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ طاہر القادری نے کہا کارکن حوصلہ نہ ہاریں، رکاوٹین توڑ کر لاہور پہنچیں۔
خبر کا کوڈ : 403772
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش