0
Saturday 9 Aug 2014 17:39

گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں سے زیادہ پاور پراجیکٹس کے مواقع ہیں، مہدی شاہ

گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں سے زیادہ پاور پراجیکٹس کے مواقع ہیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں نئے پاور پراجیکٹس کی بروقت تعمیر سے گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ گلگت بلتستان میں دیگر صوبوں سے زیادہ پاور پراجیکٹس کے مواقع ہیں واپڈا گلگت بلتستان میں زیر تعمیر پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے اور نئے پراجیکٹس پر ترجیحی بنیادوں پر کام شروع کرنے کے لیے اقدامات کرے۔ دیامر بھاشہ ڈیم پاکستان کی ترقی اور ملک سے لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کے لیے سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے ملک میں دیگر پاور پراجیکٹس پر سیاست کیا جا رہا ہے لیکن دیامر ڈیم کی تعمیر کے لیے دیامر کے عوام اور صوبائی حکومت مکمل تعاون کر رہی ہے، وفاقی حکومت اور واپڈا متاثرین کی بروقت ادائیگیوں کو یقینی بنائے ڈیم کی تعمیر میں متاثرین کے تحفظات جائز ہیں، متاثرین کے تحفظات کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے لاہور میں چیئرمین واپڈا ظفر محمود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلٰی نے ملاقات میں غواڑی پاور پراجیکٹ، بونحی ڈیم، پھنڈر بجلی گھر سمیت دیگر اہم پاور پراجیکٹس پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ زیرتعمیر پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے واپڈا تمام وسائل کے فراہمی کو یقینی بنائے وزیر اعلٰی گلگت بلتستان نے سدپارہ ڈیم کی طرف شتونگ نالے کا رخ موڑنے کے لیے اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا۔
خبر کا کوڈ : 403874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش