0
Saturday 23 Aug 2014 13:10

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نگران وزیراعظم بننے کے خواہاں تھے، عمران خان

سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نگران وزیراعظم بننے کے خواہاں تھے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ جنرل ندیم کا 2007ء میں تحریر کیا گیا خفیہ خط ہمیں ملا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری نگران وزیراعظم بننا چاہتے تھے، انتخابات میں افتخار چودھری نے دھاندلی کی اور پیسہ بنایا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ جعلی انتخابات کے نتیجے میں جعلی وزیراعظم اور حکومت آئی جس نے انصاف لینے کے تمام قانونی راستے بند کر دئیے، جن لوگوں نے دھاندلی کی انہیں سزا دی جائے، انہوں نے الزام لگایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری ان کے ساتھ ملے ہوئے تھے۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت امریکہ کا سہارا لے رہی ہے، عوام نے ان کے خلاف فیصلہ کر لیا ہے، جس رکن سمبلی نے استعفیٰ نہ دیا اسے پارٹی سے نکال دوں گا، نواز شریف نے کنٹریکٹ کر رکھے ہیں، انہیں اربوں روپے کمیشن ملتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے صرف پانچ ہزار ٹیکس جمع کروایا ہے، انہوں نے طنزیہ لہجہ میں کہا کہ نواز شریف اتنا غریب ہے تو بے نظیر انکم سپورٹ سے مالی معاونت حاصل کرنا شروع کر دے۔
خبر کا کوڈ : 406239
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش