0
Sunday 24 Aug 2014 16:34
وعدوں سے انحراف کیا تو ہم سب ملکر انکے خلاف کھڑے ہوجائیں گے

ملی یکجہتی کونسل کی طاہرالقادری، عمران خان اور حکومت کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنیکی پیشکش

ملی یکجہتی کونسل کی طاہرالقادری، عمران خان اور حکومت کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنیکی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل نے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور حکومت کے درمیان مصالحت کا کردار ادا کرنے اور ضامن بننے کی پیش کش کردی ہے، ملی یکجہتی کونسل کا وفد آج شام کو عوامی تحریک کے سربراہ سے ملاقات کریگا۔ اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کونسل کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کا کہنا تھا کہ فریقن کو مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کا حل نکالنا ہوگا، ملک مزید مسائل کا متحمل نہیں ہوسکتا، اس لئے درمیانی راستہ اپنانا ہوگا۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے مطابق نواز شریف دباؤ میں آکر وعدے کرلیتے ہیں لیکن بعد میں مکر جاتے ہیں، ایسی صورت میں ملی یکجہتی کونسل عمران خان کو ضمانت دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے وعدوں سے انحراف کیا تو ہم سب ملکر ان کے خلاف کھڑے ہوجائیں گے۔ اس موقع پر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ آئینی حدود میں رہتے ہوئے جو مطالبات کیے گئے ہیں انہیں ماننا چاہیئے، تاہم پارلیمنٹ کی تحلیل کی باتیں آئین سے ماورا ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل کا مقدمہ درج کیا جائے اور اس سانحہ کے لئے قائم عدالتی کمیشن پر اعتماد پیدا کرنے کیلئے پنجاب سے باہر کے جج صاحبان کا تقرر کیا جائے۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلٰی شہباز شریف کے استعفے کو کمیشن کی رپورٹ سے مشروط کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 406441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش