0
Tuesday 26 Aug 2014 22:28

لاہور: ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل اور پی اے ٹی کا احتجاجی دھرنا

لاہور: ایم ڈبلیو ایم، سنی اتحاد کونسل اور پی اے ٹی کا احتجاجی دھرنا
اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن کے سابق سیکرٹری کا بیان الیکشن دھاندلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، افضل خان کے بیان کے بعد نام نہاد جمہوریت اور بھاری مینڈیٹ کا راز کھل گیا ہے، جے آئی ٹی کی رپورٹ کو کیوں منظر عام پر نہیں لایا جا رہا ؟ اگر حکومت پنجاب قتل کی واردات میں ملوث نہیں تو شہدا کے گھروں میں جا کر بھاری رقوم کی پیشکش کیوں کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین واہگہ ٹاوُن لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر مہدی نے لاہور پریس کلب کے سامنے دیے گئے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے لئے تمام راستے بند ہوتے جا رہے ہیں اور عنقریب یہ حکمران اپنے انجام کو پہنچ جائیں گئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی سمندر کے سامنے نہیں ٹھہر نہیں پائے گی۔

دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی محمد حبیب قادری نے کہا کہ لاہور دھرنے میں شرکاء کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے اور ہمارے دھرنے حکمرانوں کی بربادی تک جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پولیس کی سرپرستی میں لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کے ذریعے ہمارے کارکنوں پر حملے کروا رہی ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ انتظامیہ دہشت گردوں کی سرپرستی سے باز آ جائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما مفتی ممتاز حسین صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے نے بنیادی انسانی حقوق پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے، ملک کے اعلیٰ اختیاراتی ادارے کا سیاسی معاملات میں دخل اندازی لمحہ فکریہ ہے!

مفتی ممتاز حسین صدیقی نے مزید کہا کہ کیا عدلیہ بچاؤ تحریک کے مظاہرین اسی شاہراہ دستور پر احتجاج نہیں کرتے رہے؟ پرامن مظاہرین اپنے حق کے لئے وہاں بیٹھے ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا آج انہی کے حق میں اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے پر لوگ بہت کچھ سوچنے پر مجبور ہیں۔ سنی اتحاد کونسل اور عوامی تحریک کے راہنماؤں مفتی نذیر خاں، رانا محمد حسیب قادری، مفتی محمد علی نقشبندی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دھرنے میں شرکاء نے لبیک یا حسینؑ اور گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 406813
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش