0
Thursday 28 Aug 2014 10:30

سیاسی بحران پر وزیراعظم نے عسکری قیادت سے حتمی رائے طلب کرلی

سیاسی بحران پر وزیراعظم نے عسکری قیادت سے حتمی رائے طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے درمیان مذاکراتی عمل میں مکمل طور پر ڈیڈلاک آنے کے بعد حکومت نے دھرنے کو منتشر کرنے کی پالیسی پر غور شروع کر دیا ہے تاہم یہ آخری آپشن ہو گا، اس حوالے سے حکومت کی اہم شخصیات اور اعلیٰ ترین حلقوں سے مشاورت جاری ہے۔ انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے عسکری قیادت سے حتمی رائے طلب کرلی ہے کہ اس گھمبیر صورت حال پر کیسے قابو پایا جائے، اس حوالے سے جلدازجلد رائے دی جائے، اہم حلقوں کی جانب سے حکومت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ طاقت کے استعمال کے آپشن سے فی الحال گریز کرے۔ معاملے کو حل کرنے کیلیے درمیانی راستہ تلاش کیا جا رہا ہے، حکومتی سطح پر کچھ تبدیلیاں اور عمران خان اور طاہرالقادری کے پاس تمام پارلیمانی جماعتوں کا وفد بھیجنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاہم اس کا حتمی فیصلہ جمعرات کو صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا۔ اہم حلقوں نے عوامی تحریک اور تحریک انصاف کو آگاہ کر دیا ہے کہ پرامن رہیں اور قانون کو ہاتھ میں نہ لیں اور ریاستی اداروں کی طرف جانے سے گریز کریں۔
خبر کا کوڈ : 407035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش