0
Thursday 28 Aug 2014 17:22

جنرل راحیل شریف ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں،آفاق احمد

جنرل راحیل شریف ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے کردار ادا کریں،آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ حکمراں اتحاد، اپوزیشن، احتجاجی جماعتیں اور فوج تمام ہی ملک کی اسٹیک ہولڈر ہیں ،جب تک تمام اسٹیک ہولڈر مربوط انداز میں مل جل کر کام نہ کریں تب تک جمہوریت مضبوط نہیں ہو سکتی ہے، آرمی چیف کو فریقین کے درمیان صلح صفائی کرانی چاہئے۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن، دھاندلی اور انتخابی اصلاحات جیسے مطالبات اہم ضرور ہیں لیکن کوئی نہ کوئی درمیانی راہ نکالی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں دونوں فریق ایک دوسرے پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں, ان حالات میں آرمی چیف کو فریقین کے درمیان صلح صفائی کرانی چاہئے بلکہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے”ضامن“ بن جائیں اور بات چیت کے ذریعے جن امور پر اتفاق ہوتا ہے اس پر عمل درآمد کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے کہا کہ سیاسی بحران حل کرنے میں تاخیر احتجاجی جماعتوں اور پارلیمانی جماعتوں میں تصادم کا باعث بن سکتی ہے جو ملک کیلئے تباہ کن ہوگا، اس لئے ملک کو انارکی سے بچانے کیلئے قوم کی نظریں افواج پاکستان پر لگی ہیں لہٰذا آرمی چیف جنرل راحیل شریف ملک کو موجودہ سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 407089
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش