0
Sunday 31 Aug 2014 16:14

بين الاقوامی دہشتگردی میں ملوث بدنام ضيائی باقيات نے ملک کو خانہ جنگی کیطرف دھکیل دیا، علامہ شفقت شیرازی

بين الاقوامی دہشتگردی میں ملوث بدنام ضيائی باقيات نے ملک کو خانہ جنگی کیطرف دھکیل دیا، علامہ شفقت شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور خارجہ امور کے سربراہ علامہ شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ شريف برادران اور انکے مغرور و سفاک وزراء نے شريف فورسز كے ذريعے ظلم و بربريت کی انتہاء كر دی۔ معصوم بچوں، خواتين اور پرامن مظاہرين پر گذشتہ پندرہ گھنٹوں سے زائد جاری مسلسل شیلنگ اور فائرنگ رياستی دہشت گردی کی بدترين مثال قائم کی ہے۔ اب تک درجن کے قریب پرامن نہتے افراد شہید اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس فرعونيت اور بربريت کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ پاكستان كا دارالحكومت شريف برادران اور انکے سفاک وزراء کے اپنے ملک کی نہتی اور پرامن عوام پر جمہوريت کے نام پر ظلم و تشدد كو كبهی نہیں بھولے گا۔ علامہ شفقت شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ بين الاقوامی دہشتگردی میں ملوث بدنام ضيائی باقيات نے ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔ آج ہر محب وطن پاکستانی كا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ مجلس وحدت مسلمين سميت ديگر مارچ کرنے والی سیاسی پارٹیوں کی قیادت، جس میں علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ ڈاکٹر طاہرالقادری، صاحبزادہ حامد رضا اور دوسری طرف عمران خان میدان میں ڈٹے ہوئے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان آج یوم احتجاج منائے گی، اندرون اور بیرون ملک پاکستانی عوام سے اپیل ہے کہ ان احتجاجات میں بھرپور شرکت کریں۔
خبر کا کوڈ : 407552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش