0
Monday 1 Sep 2014 17:09

پاک فوج کی نگرانی میں نگراں قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہے، پرویز مشرف

پاک فوج کی نگرانی میں نگراں قومی حکومت کا قیام ناگزیر ہے، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر مملکت و آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ فوج کی نگرانی میں نگراں حکومت کا قیام نا گزیر ہو چکا ہے، پرامن احتجاج عوام پاکستان کا آئینی وجمہوری حق ہے مگر دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں آکر ہمیشہ فوج کے خلاف سازش کرنے والے سازشوں کو نہ صرف اسمبلی کے فلور تک لے گئے بلکہ اسلام آباد میں 2 ہفتوں سے زائد پرامن احتجاج کرنے والے پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے علاوہ حکمرانوں کے مکروہ چہرے سے پردہ اٹھانے والے میڈیا نمائندگان پر بھی ریاستی تشددکے ذریعے جس کردار کا مظاہرہ کر رہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ’ج‘ سے جمہوریت اور ’’ج‘‘ سے جبر کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ اپنے ایک بیان میں پرویز مشرف نے فوج کو مداخلت پر مجبور کرنے کی حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سنبھالنے اور عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام حکمران سیاسی شہید بننا چاہتے ہیں اور اسی لئے دانستہ جمہوریت کیلئے خطرات پیدا کر رہے ہیں۔ پرویز مشرف نے انقلاب مارچ کے شرکاء اور صحافیوں پر بدترین تشدد کو عوام و جمہوریت کش پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب موجودہ ٹولہ مزید حکمران رہا تو جمہوریت پر سے عوام کا اعتماد بھی اٹھ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 407748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش