0
Monday 1 Sep 2014 21:55

حکومت طاقت کے بل بوتے پر ہمیں جھکا نہیں سکتی،امتیاز کاظمی

حکومت طاقت کے بل بوتے پر ہمیں جھکا نہیں سکتی،امتیاز کاظمی
اسلام ٹائمز۔ حکمران انتقامی سیاست کے ذریعے مخالفین کو نہیں دبا سکتے، ہمارے کارکنوں کو گرفتار کر کے ہمیں جمہوری جدوجہد سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سیکرٹری جنرل علامہ امتیاز کاظمی نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنما رائے ناصر علی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل رانا ماجد علی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت طاقت کے بل بوتے پر ہمیں جھکا نہیں سکتی، ہم نے اپنے کارکنوں کو ہمیشہ امن اور صبر اور حب الوطنی کا درس دیا ہے اور اس کی پاداش میں ہم نے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دی ہیں اور ملکی استحکام اور ملک دشمنوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرتے رہے۔ علامہ امتیاز کاظمی نے اسلام آباد میں ریاستی جبر و تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمران یہ جان لین کفر کا نظام تو باقی رہ سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں۔
خبر کا کوڈ : 407774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش