0
Monday 1 Sep 2014 18:16
سیاسی جماعتوں نے نواز شریف کی طرز حکمرانی کو مسترد کردیا

نواز شریف اپنے تینوں دور حکومت میں پاکستان کو آئیڈیل نظام دینے میں ناکام ہوئے ہیں، سراج الحق

نواز شریف اپنے تینوں دور حکومت میں پاکستان کو آئیڈیل نظام دینے میں ناکام ہوئے ہیں، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ ملک کی سیاسی جماعتوں نے نواز شریف کی طرز حکمرانی کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے سابقہ اور موجودہ دور میں پاکستان کو آئیڈیل نظام دینے میں ناکام ہوئے ہیں۔ سراج الحق کہتے ہیں آئین اور قانون سے ماورا کوئی چیز تسلیم نہیں کیجائے گی۔ اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی زیر صدارت ملک کی موجودہ صورتحال پر سیاسی جماعتوں کی قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں جماعت اسلامی پیپلزپارٹی، اے این پی، جمعیت علماء اسلام (ف)، جے یو آئی (س)، بی این پی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں شریک ہوئے۔ کانفرنس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مسائل کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ فریقین کی جانب سے تشدد کا راستہ منفی ہے، عوام کے فیصلوں کو اہمیت دینا اہم کام ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ کسی جماعت کا راولپنڈی آنا یا جانا اہم بات نہیں، اصل بات مسائل کا حل کرنا ہے، آپس میں لڑنے کی بجائے تمام جماعتیں مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی قومی کانفرنس نے اس بات پر زور دیا ہے قومی قیادت موجودہ حالات میں تماشہ کرنے کی بجائے حالات کو بہتر کرنے پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ سب کا اتفاق ہے کہ آئین، قانون سے ماوراء کوئی چیز تسلیم نہیں کیجائے گی، سپریم کورٹ پر اعتماد کرتے ہیں، عدالت اگر کسی تعاون کیلئے تیار ہوتی ہے تو ہم اسے خوش آئند سمجھتے ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ سہولت کار بنانا اہم بات ہے، راولپنڈی آنا یا جانا اہم نہیں، بڑی بات یہ ہے کہ مسئلہ حل ہوا یا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے نہایت تحمل سے ہماری باتیں سنی، مہذب معاشرے میں ثالثی کا کردار ادارے ہی ادا کرتے ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے استعفے پر حکمران جماعت نہیں تیار نہیں تھی، پاکستان کو تماشا بنانے سے گریز کریں، پی ٹی وی کی عمارت پر قبضہ جمہوریت کے منافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 407756
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش