0
Monday 1 Sep 2014 23:07

پی ٹی آئی نے اپنے ہی صدر کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان کر دیا

پی ٹی آئی نے اپنے ہی صدر کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ہی صدر مخدوم جاوید ہاشمی کو شوکاز نوٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب عمران خان کا کہنا ہے کہ جاوید ہاشمی ذاتی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں، ہر معاملے پر جاوید ہاشمی کو اعتماد میں لیا گیا اور مشاورت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے سیاسی کردار کے سخت مخالف ہیں، فوج کو سیاسی معاملات میں شامل نہیں کیا جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ انہیں عمران خان نے کہا کہ وہ فوج کے بغیر نہیں چل سکتے جبکہ عمران خان ایک منصوبہ بندی کے تحت اسلام آباد آئے ہیں، جس کا باقاعدہ اسکرپٹ لکھا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 407787
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش