0
Saturday 6 Sep 2014 19:09

علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

علامہ عباس کمیلی کے فرزند علامہ علی اکبر کمیلی پر قاتلانہ حملہ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کے فرزند معروف ذاکر اہل بیت (ع) علامہ علی اکبر کمیلی پر قاتلانہ حملہ، 2 ساتھی زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیزآباد میں بنگھوریہ گوٹھ کے مقام پر واقعہ اس وقت پیش آیا، جب علامہ علی اکبر کمیلی اپنے برف ڈپو سے باہر نکل رہے تھے کہ گھات لگائے دہشت گردوں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے علامہ علی اکبر کمیلی اور ان کے ہمراہ موجود دو ساتھی بھی زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے نارتھ ناظم آباد میں موجود مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علامہ علی اکبر کمیلی کو 4 گولیاں لگی ہیں۔ علامہ عباس کمیلی نے پاکستانی قوم سے دعائے صحت کی اپیل کر دی۔
خبر کا کوڈ : 408514
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش