0
Monday 4 Aug 2014 23:34

آپریشن ضرب عضب جاری، 7 ازبک دہشت گرد ہلاک 2 جوان شہید

آپریشن ضرب عضب جاری، 7 ازبک دہشت گرد ہلاک 2 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ آپریشن ضرب عضب جاری، دتہ خیل میں پاک فوج کے ساتھ جھڑپ میں 7 ازبک دہشت گرد ہلاک جبکہ دو جوان شہید ہو گئے مزید کئی علاقے کلیئر، میر علی کے نواحی علاقے سے بارودی سرنگ بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ میر علی میں شہباز خیل کے علاقے سے 75 راکٹ بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں برآمد کی گئیں۔ میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر کلئیرنس آپریشن کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید جبکہ 7 ازبک دہشتگرد ہلاک کر دیئے گئے۔ کارروائی دتہ خیل بازار میں ازبک دہشتگردوں کی پناہ گاہ پر کی گئی۔ شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار مشکور اور لانس نائیک ظہیر شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میرعلی کے علاقے بویا، دیگان اور دتہ خیل کلئیر کر لیے گئے۔

دیگر ذرائع کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں میران شاہ دتہ خیل روڈ پر پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں7 مبینہ ازبک دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں دتہ خیل بازار میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سات مبینہ ازبک دہشت گردوں کی ہلاکت اور پاک فوج کے دو اہلکاروں نائب صوبیدار مشکور اور لانس نائیک ظہیر کی شہادت کی تصدیق کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق میران شاہ، میر علی، بویا، دیگان اور دتہ خیل کے علاقے کلیئر کیے جا چکے ہیں، جبکہ میران شاہ اور میرعلی کے گاؤں مومن گل زیارت، درپاخیل، ٹاپی، اسپالگا اور ٹوچی دریا کے جنوب میں کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران میرعلی کے قریب شہباز خیل کے علاقوں سے 75 راکٹ، بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں اور خودکش جیکٹیں برآمد ہوئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی کے نواح میں عمر کی کلی سے ایک سرچ آپریشن کے دوران دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سے بڑی تعداد میں دھماکہ خیز مواد کیمیکلز اور پروپیگنڈا لٹریچر ملا ہے۔
خبر کا کوڈ : 403048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش