0
Saturday 13 Sep 2014 19:07

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اسد عباس نقوی کو رہا کر دیا گیا

مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اسد عباس نقوی کو رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور حکومت کیساتھ مذاکراتی ٹیم کے ممبر سید اسد عباس نقوی کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز سے ٹیلی فونک گفتگو میں سید اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر اور ظلم تشدد کے کیساتھ ہماری تحریک کو نہیں کچلا جا سکتا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس ریاست کi ملازم بنے نہ کہ شریف خاندان کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف، عوامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے کارکنان کیساتھ پولیس کا رویہ دیکھ کر یوں لگتا تھا کہ شائد یہ پولیس پاکستان کی نہیں بلکہ کشمیر میں انڈین آرمی ہے، ملکوں کی تاریخ گواہ ہے کہ جمہوری جدوجہد میں تمام مسائل کا حل مذاکرات ہی ہیں اور یہاں مذاکرات کرنے والوں کو ہی ہراساں کرکے آخر حکومت کیا پیغام دینا چاہتی ہے۔

سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ حکمران مذاکرات میں پیش رفت کے لئے تینوں جماعتوں کے گرفتار کارکنان کو رہا کریں اور انتقامی سیاست سے بچیں۔ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے توقع ظاہر کی کہ حکمران مذاکرات میں پیش رفت کے لئے گرفتار کئے گئے تمام کارکنان کو فوری رہا کر دیں گے، تاکہ اس مسئلے کا پرامن حل نکالا جاسکے۔ انہوں نے سیال موڑ پر پولیس کی جانب سے سیلاب متاثرین کے کیمپ اُکھاڑنے اور متاثرین پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد کے حکومتی اقدامات پارٹی بنیادوں پر جاری ہیں، جو ایک نئے بحران کو جنم دے رہے ہیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں اور کرسی سے زیادہ ریاست بچانے کی فکر کریں۔
خبر کا کوڈ : 409552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش