0
Tuesday 16 Sep 2014 23:46
کوئٹہ ایف سی ہیڈکوارٹر میں امن و امان کے حوالے سے اعلٰی سطحی اجلاس

صوبے کو اپنی موجودہ اور آنیوالی نسلوں کیلئے پُرامن بنائیں گے، میجر جنرل محمد اعجاز شاہد

صوبے کو اپنی موجودہ اور آنیوالی نسلوں کیلئے پُرامن بنائیں گے، میجر جنرل محمد اعجاز شاہد
اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیڈکوارٹر میں امن و امان اور دہشتگردی کے حوالے سے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی زیرصدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ژوب ڈویژن کی صورتحال بالخصوص آپریشن ضرب عضب سے متعلق خصوصی حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ تفصیلات کیمطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیڈکوارٹر میں امن و امان اور دہشتگردی کے حوالے سے آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کی زیرصدارت سکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ژوب ڈویژن کی صورتحال بالخصوص آپریشن ضرب عضب سے متعلق خصوصی حفاظتی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس میں آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد اعجاز شاہد، فرنٹیئر کور کے اعلٰی آفیسرز کے علاوہ تمام ادارے بشمول ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور پولیس کے اعلٰی افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس کے دوران انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے اس بات پر زور دیا کہ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو ہر ممکن سطح تک بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام ادارے ایک دوسرے کے ساتھ معلومات کے تبادلے میں مکمل تعاون کریں دریں، فرنٹئیر کور ہر مقام پر سول انتظامیہ کی مدد کرنے کو تیار ہے۔ انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور میجر جنرل محمد اعجاز شاہد نے مزید کہا کہ میں صوبے بھرکے امن پسند اور غیور عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ ایف سی بلوچستان خالصتاً جرم کے خلاف اور امن و یکجہتی کی خاطر اپنے فرائض ادا کر رہی ہے اور ادا کرتی رہے گی۔ اس مقصد کے حصول کیلئے تمام طبقات اور مکاتب فکر کے نمائندوں کو اپنی مخلصانہ تجاویز جمع کرانے کی دعوت دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ہم ملکر صوبے کو اپنی موجودہ اور آنیوالی نسلوں کیلئے پُرامن بنائیں گے۔ ہم ملک دشمنوں کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ایف سی کا بلوچستان کے عوام کیساتھ مضبوط رشتہ ہے۔ جو امتحان کی ہر گھڑی میں قائم اور مضبوط رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 410052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش