0
Wednesday 17 Sep 2014 11:23
آپریشن ضرب عضب نے طالبان دہشتگردوں کی بارودی طاقت کو ختم کر دیا ہے

اسلام و پاکستان دشمن طالبان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائے، ثروت اعجاز قادری

یہود ونصاریٰ پاکستان و اسلام کیخلاف نام نہاد دہشتگرد طالبان کو استعمال کر رہے ہیں
اسلام و پاکستان دشمن طالبان دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھا جائے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب نے طالبان دہشتگردوں کی بارودی طاقت کو ختم کر دیا ہے، طالبان کمزور ہو چکے ہیں، اپنے آپ کو سنبھالا دینے کیلئے تبلیغ کا ڈھونگ رچا رہے ہیں، طالبان دہشتگرد اب عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، اسکولوں، مزارات، مدارس پر حملہ کرنے اور اپنا بناﺅٹی مذہب اسلحے کی نوک پر مسلط کرنے والے اب کونسی تبلیغ کریں گے، عوام کا قتل عام کرنے والے تبلیغ کی آڑ میں ملک کے کسی کونے میں پناہ نہیں لے سکیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشن ضرب عضب میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں اور فوج کے جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ یہود و نصاریٰ پاکستان کو کمزور کرنے اور اسلام کے تشخص کو خراب کرنے کیلئے نام نہاد دہشتگرد طالبان کو استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالبان اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں ان دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھا جائے اور پاکستان کے جس کونے میں یہ پائے جائیں قانون کو حرکت میں لایا جائے۔

ثروت اعجاز قاری نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، سامراجی قوتیں ملک کو خوشحال نہیں دیکھنا چاہتی ہیں، اس لئے طالبان دہشتگردوں کے ذریعے ملک میں دہشتگردی کو فروغ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے کسی بھی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں ہیں، پاکستانی عوام طالبان دہشتگردوں سے ہوشیار رہیں۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے پوری قوم پاک فوج کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ نواز حکومت طالبان نامی وائرس سے ملک کو نجات دلانے کے لئے سخت اقدامات کرئے، طالبان نامی وائرس نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 410139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش