0
Saturday 20 Sep 2014 07:44

ایسا نہ ہو کہ ملک کو کوئی بڑا آئینی نقصان ہوجائے، سراج الحق

ایسا نہ ہو کہ ملک کو کوئی بڑا آئینی نقصان ہوجائے، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ ملک کو کوئی بڑا آئینی نقصان ہوجائے، جماعت اسلامی جب اقتدار میں آئی تو اپنی حکومت نہیں بلکہ اللہ اور رسول کی حکومت قائم کرے گی۔ جرگہ ابھی بھی مایوس نہیں ہے۔ تینوں فریقوں کو تجاویز دیدی ہیں اور تمام فریقوں کو ایک ہفتے کا وقت بھی دیا ہے، جرگہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے حل کے لئے انشاءاللہ پرامید ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بہاولپور ہاکی اسٹیڈیم میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا 68 سال گزر چکے ہیں، ہم نے وردی والوں کو دیکھا، جمہوریت بھی دیکھی اور ہرطرح کی آمریت بھی۔ لیکن ملک کے لئے ہر دن برے سے برا آیا، اب ہم سب پاکستان کے چیف جسٹس کے ہاتھ میں انگریزی کتاب کی بجائے قرآن مجید دیکھنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مختلف سیاسی جماعتیں جمہوری پارٹیاں ہونے کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن پاکستان میں کوئی بھی جماعت جمہوری نہیں ماسوائے جماعت اسلامی کے۔ ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتیں خاندانی پراپرٹی بن چکی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 410594
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش