0
Sunday 21 Sep 2014 22:57
جنرل حمید گل نے کہا قریشی ہمارا بچہ ہے

گالی کا جواب گالی سے نہیں دونگا، شاہ محمود قریشی کا احترام کرتا ہوں، جاوید ہاشمی

اسلام آباد تک جانے میں 4 روز کے دوران تحریک انصاف کے مارچ پر 30کروڑ روپے خرچ ہوئے
گالی کا جواب گالی سے نہیں دونگا، شاہ محمود قریشی کا احترام کرتا ہوں، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ شجاع پاشا نے خود کہا تھا کہ میری شفقت محمود سے بات ہوئی ہے، کپتان اور طاہرالقادری کی خفیہ ملاقات پاکستان میں بھی ہوئی تھی، اس کو پارٹی کی کور کمیٹی سے بھی چھپایا گیا تھا، عمران خان نے مجھے بتایا تھا کہ میری طاہر القادری سے ملاقات نہیں ہوئی ہے لیکن میرے لندن میں موجود ایک ساتھی نے بتایا کہ یہ ملاقات ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی کا احترام کرتا ہوں، انہوں نے مجھے گالیاں دی ہیں لیکن میں ان کو ویسے جواب نہیں دوں گا، الزامات کے بعد بھی ان کی عزت کرتا ہوں، ایک بار جنرل حمید گل نے کہا کہ قریشی ہمارا بچہ ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب تک دھرنے میں موجود تھا اس پر 27کروڑ روپیہ خرچہ کیا جا چکا تھا اور اس میں صرف ڈی جے بٹ کا خرچہ ساڑھے 4کروڑ روہے تھا، میرا خیال ہے کہ آج ایک ارب سے زیادہ خرچہ کیا جا چکا ہے، یہ سیلاب متاثرین کو دے کر ان کی کافی مدد کی جا سکتی تھی۔

دیگر ذرائع  کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین کی جانب سے "داغی" قرار دیئے جانے پر پی ٹی آئی کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی نے بلاوجہ میرے خلاف باتیں کیں، شاہ محمود قریشی کے الزامات کے باوجود ان کا احترام کرتا ہوں۔ ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی نے مجھے گالیاں دی ہیں، ان کی گالیوں کا جواب گالیوں سے نہیں دے سکتا۔ جاوید ہاشمی نے بتایا کہ لاہور سے اسلام آباد تک جانے میں چار روز کے دوران تحریک انصاف کے مارچ پر 30کروڑ روپے خرچ ہوئے تھے اب تک ایک ارب روپے کے اخراجات ہو چکے ہوں گے، یہ رقم سیلاب زدگان پر خرچ کی جا سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک میں اسلام آباد کے دھرنے میں موجود تھا اس وقت تک صرف ڈی جے بٹ کا بل ساڑھے 4 کروڑ روپے ہو چکا تھا۔ لندن ملاقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور پی ٹی آئی کے سربراہ طاہر القادری کی برطانیہ ملاقات میں موجودہ گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی موجود تھے۔ یہ بات مجھے کسی کے ذریعے معلوم ہوئی تھی اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے حوالے سے جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف ڈرپوک ہیں، ان میں مجھ سے رابطہ کرنے کی اخلاقی جرات نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میری اور عمران خان کی سوچ مختلف ہے، ان سے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ شاہ محمود قریشی اسمبلی سے استعفٰی نہیں دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 410915
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش