0
Tuesday 23 Sep 2014 15:31

ایماندار فوجیوں کا ایک گروپ آگے آئے اور سب کا بے رحمانہ احتساب کرے، الطاف حسین

ایماندار فوجیوں کا ایک گروپ آگے آئے اور سب کا بے رحمانہ احتساب کرے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے دو سال کیلئے ٹیکنوکریٹ کی حکومت کا مطالبہ کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایماندار فوجیوں کا ایک گروپ آئے اور بے رحمانہ احتساب کرے، دھرنوں کا معاملہ فریقین کا نہیں پورے پاکستان کا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے لندن سیکریڑیٹ میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان کو کرپٹ حکمرانوں کی نہیں، چوہدری سرور جیسے ایماندار لوگوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دو سال کیلئے ٹیکنوکریٹ کی حکومت بننی چاہیئے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ فوج کا ایک ایماندار گروپ آگے آئے اور سب کا بے رحمانہ احتساب کرے۔ ایم کیو ایم کے قائد کہتے ہیں کہ دھرنوں اور ان کی سیکیورٹی پر دونوں طرف سے اربوں روپے خرچ ہو چکے، اب معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہو جانا چاہیے۔ الطاف حسین نے ملک میں نئے صوبوں کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیا، کہتے ہیں کہ نئے صوبے ملک کی ترقی اور بہتر نظم و ضبط کی ضمانت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 411202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش