0
Monday 29 Sep 2014 19:31

تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے طویل دھرنے دیکر تاریخ بنائی، سراج الحق

تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے طویل دھرنے دیکر تاریخ بنائی، سراج الحق
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور عوامی تحریک نے طویل دھرنے دیکر تاریخ بنائی، چاہتے ہیں سیاسی مسائل کا باعزت راستہ نکلے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی اے ٹی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سب لوگ آئین اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، مظاہرین نے قانون سے بغاوت کا اعلان نہیں کیا، پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف نے طویل دھرنے ديکر تاریخ بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں سیاسی مسائل کے حل کا باعزت راستہ نکلے، نہیں چاہتے معاملہ طویل ہوجائے اور آئین کو نقصان پہنچے، حکومت کے پاس اب بھی دینے کو بہت کچھ ہے، سیاسی و آئینی جدوجہد کے ذریعے تبدیلی چاہتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا ہے کہ توڑنے کے بجائے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، پکڑ دھکڑ سے مسائل حل نہیں ہوسکتے۔
خبر کا کوڈ : 412337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش