0
Thursday 2 Oct 2014 22:33

بلوچستان میں جعلی جمہوری حکومت کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، آغا حسن بلوچ

بلوچستان میں جعلی جمہوری حکومت کی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، آغا حسن بلوچ
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر آغا حسن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں متوازن حکومت ہونے کے ناطے موجودہ لنگڑی اور جعلی جمہوری حکومت کی رٹ نام کوئی چیز نہیں۔ بلوچستان میں اب بھی مبینہ آپریشن، اغوا نما گرفتاریاں اور لوگوں کو لاپتہ کرکے ان کی لاشیں پھینکی جاتی ہے۔ مخلوط حکومت میں شامل ایک جماعت کی کوشش ہے کہ بلوچوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوشش کریں لیکن بلوچ قوم اپنے حقوق کیلئے دستبردار ہونگے اور نہ ہی کسی کی اجارہ داری تسلیم کرینگے۔ آغا خالد شاہ کی گھر پر چھاپہ قابل مذمت ہے، جس کی جتنی بھی مذمت کیا جائے کم ہے۔ صوبائی حکومت امن و امان کے بارے میں جو دعوے اور وعدے کرتی ہے وہ خیام خیالی ہے۔ آئے روز ٹارگٹ کلنگ، مسخ شدہ لاشیں حکومت کے دعوؤں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ اس وقت بلوچستان میں متوازن ایک لنگڑا جمہوری اور جعلی مینڈیٹ جبکہ دوسری جانب ایف سی کا راج ہے۔ ایف سی جہاں چاہے آپریشن کرکے لوگوں کو اٹھا رہی ہے۔ گذشتہ عرصے کے دوران ہمارے پارٹی کے کارکنوں کی گھروں پر چھاپہ اور چادر و چار دیواری کی پامالی اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت بھی بلوچ قوم کو دیوار سے لگانے کی پالیسی پر گامزن ہے۔ گذشتہ روز پارٹی کے ڈپٹی آرگنائزر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی اور بدھ کی شام آغا خالد شاہ کی گھر پر چھاپہ قابل مذمت اور افسوس ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ گذشتہ ایک عرصے سے سکیورٹی فورسز نے بلوچوں کے خلاف سرچ آپریشن کے نام پر کارروائی مزید تیز کردی اور اس وقت کئی لوگوں کو گرفتار کرکے بند کیا گیا جبکہ اس سے قبل جن لوگوں کو اٹھایا گیا ان کی لاشیں پھینکی کی گئیں۔ اس طرح پنجگور سے تین ذکری بلوچوں کو بھی اٹھایا گیا۔ جس کی پارٹی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اس طرح کارروائیوں کو بند کیا جائے۔ موجودہ لنگڑی جمہوریت سے مارشل لاء بہتر ہے لیکن پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی حمایت کی آج بھی جمہوریت کی حمایت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 412944
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش