0
Friday 3 Oct 2014 16:59

کراچی، زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی، زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے 2 ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے زہرہ شاہد قتل کیس میں گرفتار ملزم راشد عرف ماسٹر اور زاہد عباس زیدی کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جسمانی ریمانڈ طلب کرنے کے لئے پیش کیا جہاں پولیس نے عدالت کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ ملزم راشد عرف ماسٹر کو 10 روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر گزشتہ روز ایک اور ملزم زاہد عباس زیدی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دونوں ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے لہذا زہرہ شاہد قتل کی تفتیش کے لئے ملزمان کو 14 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی مقتول رہنما زہرہ شاہد کو گزشتہ سال ڈیفنس میں ان کی رہائشگاہ کے باہر قتل کیا گیا تھا جن کے قتل کے الزام میں 10 روز قبل ملزم راشد کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر ایک اور ملزم زاہد عباس زیدی کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 413010
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش