0
Sunday 5 Oct 2014 20:53

اے این پی کے رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کو پشاور سے بازیاب کرا لیا گیا

اے این پی کے رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کو پشاور سے بازیاب کرا لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے مغوی رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کو ہفتے کی صبح پشاور سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ارباب ظاہر کو گذشتہ سال 23 اکتوبر کو نامعلوم مسلح افراد نے کوئٹہ کے علاقے پٹیل روڈ سے اغواء کر لیا تھا اور انہوں نے تقریباً ایک سال قید میں گزارا۔ تفصیلات کے مطابق کاسی قبیلے کے سربراہ اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کو پشاور سے بازیاب کرا لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب ظاہرکاسی کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، بازیابی کے بعد وہ اسلام آباد میں اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ ارباب کاسی کو ایک سال قبل کوئٹہ کے پٹیل روڈ سے اغوا کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ارباب کاسی کو پاک افغان سرحدی علاقے سے بازیاب کرایا گیا۔ اے این پی بلوچستان کے صدر اصغر خان اچکزئی نے میڈیا کو بتایا کہ کاسی کو بازیاب کرایا جا چکا ہے اور وہ پشاور پہنچ چکے ہیں۔ ابھی تک اس بات کی تصدیق ہونا باقی ہےکہ آیا کاسی کی بازیابی کے لیے ان کے اہلخانہ نے کسی قسم کا تاوان ادا کیا یا سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران انہیں بازیاب کرایا۔ یاد رہے کہ اغوا کیے جانے کے کچھ دن بعد اغوا کاروں نے کاسی کے اہلخانہ سے تاوان کی مد میں بھاری رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا تاہم ان کے بیٹے نوابزادہ عمر کاسی نے تاوان کی رقم ادا کرنے سے انکار کردیا تھا۔
 
اصغر اچکزئی نے بتایا کہ کاسی جلد اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچیں گے تاہم انہوں نے کاسی کی بازیابی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے ارباب ظاہر کاسی کے اغوا کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے تھے جبکہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے بھی مغوی کی بازیابی کے سلسلے میں وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تھا۔ ارباب ظاہر کاسی کی بازیابی کی خبر نشر ہوتے ہی عوامی نیشنل پارٹی کے کارکن اور کاسی برادری کے عمائدین کی بڑی تعداد کوئٹہ کے خداداد روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر جمع ہو گئی۔
خبر کا کوڈ : 413259
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش