0
Thursday 9 Oct 2014 00:11
انتخابات 2013ء کو ہنس کر پی جانا چاہیے

بحیثیت صدر مملکت سینے میں اتنے راز دفن ہیں، اگر بتا دوں تو طوفان آجائے اور لوگوں کو نیند نہ آئے، آصف زرداری

بحیثیت صدر مملکت سینے میں اتنے راز دفن ہیں، اگر بتا دوں تو طوفان آجائے اور لوگوں کو نیند نہ آئے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ عام انتخابات میں ریٹرنگ افسروں کا پیرا میٹر غلط تھا۔ اس انتخاب کو ہنس کر پی جانا چاہیے۔ وہ نواز شریف کو نہیں جمہوریت کو بچا رہے ہیں۔ بلاول ہاؤس لاہور میں پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر مملکت ان کے سینے میں اتنے راز دفن ہیں کہ اگر بتا دیں تو طوفان آجائے اور لوگوں کو نیند نہ آئے۔ سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں پرویز مشرف کو اقتدار اور سیاست سے مکھن سے بال کی طرح نکال دیا تھا۔ انہیں بیرون ملک جانے دیا لیکن نواز شریف نے انہیں رکھا ہوا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ عام انتخابات میں ریٹرنگ افسروں کا پیرا میٹر غلط تھا۔ 2013ء کے انتخاب کو ہنس کر پی جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب کے دو پہلوان اکھاڑے میں لڑ رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے کارکن کشتی سے لطف اندوز ہوں، اس کا حصہ نہ بنیں اور غیر جانبدار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کارکن عوام کو بتائیں کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کو نہیں بلکہ جمہوریت کو بچا رہی ہے۔ لندن سے نواز شریف کو نہیں سراج الحق کو فون کیا تھا۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ آج پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 413760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش