0
Wednesday 22 Oct 2014 18:55

عامر ڈوگر جاوید ہاشمی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے

عامر ڈوگر جاوید ہاشمی سے ملاقات کیلئے ان کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں قومی اسمبلی کے حلقے 149 سے نومنتخب ایم این اے عامر ڈوگر اپنے مد مقابل جاوید ہاشمی سے ملاقات کے لئے ان کی رہائشگاہ پر گئے۔ تفصیلات کے مطابق انکی رہائش گاہ آمد پر جاوید ہاشمی نے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نومنتخب ایم این اے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ جاوید ہاشمی کی ملک اور جمہوریت کیلئے بڑی خدمات ہیں، وہ میرے والد کے ساتھ جیل میں بھی رہے۔ جبکہ جاوید ہاشمی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عامر ڈوگر مقامی روایت اور باہمی احترام کے طور پرآئے ہیں، عوامی کاموں کیلئے عامر ڈوگر سے تعاون کروں گا، حلقہ 149 سے عوام کا فیصلہ قبول ہے۔
خبر کا کوڈ : 415968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش