0
Friday 31 Oct 2014 12:16

فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل نے سویڈن سے سفیر واپس بلا لیا

فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیل نے سویڈن سے سفیر واپس بلا لیا
اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے سویڈن کی جانب سے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست تسلیم کرنے پر احتجاجاً اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سویڈن فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا یورپی ملک ہے۔ فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے سویڈن کے اس اقدام کو بد قسمتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صرف انتہاء پسندی میں اضافہ ہوگا۔ جس کے بعد اب اسرائیلی حکومت نے سویڈن میں تعینات اپنے سفیر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔ دوسری جانب سویڈن کی حکومت کا کہنا ہے کہ ان کا یہ قدم بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہے اور اس پر پہلے سے ہی اسرائیل کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 417398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش