0
Wednesday 15 Oct 2014 09:51

فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جاسکتا ہے، اطالوی وزیر خارجہ

فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جاسکتا ہے،   اطالوی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اٹلی کی وزیر خارجہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے تحفظ کی ضمانت دی جائے تو فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کیا جاسکتا ہے۔ اٹلی فلسطین اور اسرائیل کے مابین امن مذاکرات کرانے کے لئے تیار ہے۔ اپنے اسرائیلی ہم منصب کے ساتھ روم میں ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ امن مذاکرات جلد دوبارہ شروع کئے جائیں اٹلی تعاون کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی آزاد ریاست کا قیام اسرائیلی تحفظ کے ساتھ مشروط ہے، اسرائیلی تحفظ کی ضمانت دینے کی صورت میں یہ ہدف بہت کم وقت میں حاصل کیا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ موگرینی کو یورپی ممالک کی تنظیم کی پالیسی سربراہ کے طور پر چنا گیا ہے ، قاہرہ میں عالمی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ کی تعمیر میں اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ کانفرنس میں عالمی برادری کی جانب سے غزہ کی تعمیر نو کے لئے 5.4 بلین ڈالر کی امداد کا یقین دلایا گیا۔
خبر کا کوڈ : 414693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش