0
Friday 31 Oct 2014 20:06

یوم عاشورہ پر پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ

یوم عاشورہ پر پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ عاشور کے موقع پر پنجاب کے 5 بڑے شہروں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے موقع پر پنجاب کے شہروں لاہور، راولپنڈی، ملتان، جھنگ اور فیصل آباد میں دہشت گرد کارروائیاں کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق جلوس عزا پر خودکش حملہ، سبیل میں زہر ملائے جانے اور جلوسوں میں بھگدڑ مچانے کا منصوبہ بے نقاب ہوا ہے۔ اس حوالے سے پولیس نے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اور جلوسوں میں داخل ہونے کے لئے 4 پوائنٹس پر تلاشی لے جائے گی۔ سبیل لگانے کے لئے جلوس اور مجلس کے بانی اور پولیس سے اجازت مشروط ہو گی۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں جس کے بعد آئی جی پنجاب کی جانب سے بھی خصوصی گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں۔ آئی جی کی جانب سے جاری گائیڈ لائن میں پولیس اہلکاروں کو چوکس رہنے کا حکم دیا گیا اور جلوس میں شامل ہونے والوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 417461
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش