0
Sunday 2 Nov 2014 18:07

کراچی، یوسف گوٹھ سے 3 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور نقشے برآمد

کراچی، یوسف گوٹھ سے 3 دہشتگرد گرفتار، بارودی مواد اور نقشے برآمد

اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے یوسف گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد اور شہر کے نقشے برآمد کر لئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب یوسف گوٹھ میں کارروائی کرکے 3 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ، خودکش جیکٹ، بارودی مواد اور شہر کا نقشہ برآمد کر لیا ہے۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم دہشتگرد تنظیم سے بتایا جا رہا ہے تاہم دہشتگردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پولیس اور رینجرز سمیت قانون نافذ کرنے والے ادارے سپر ہائی وے اور سہراب گوٹھ کے اطراف میں کارروائی کرکے اب تک درجنوں دہشتگردوں کو حراست میں لے چکے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 417749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش