0
Tuesday 4 Nov 2014 07:19

کراچی، یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا

کراچی، یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا
کراچی، عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا،علامہ طالب جوہری مصائب عاشور بیان کریں گے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا، علامہ طالب جوہری مصائب عاشور بیان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاک محرم ایسوسی ایشن کی جانب سے صبح 8 بجے نشتر پارک میں مجلس عزا منعقد ہوگی جس میں حجتہ السلام و المسلمین علامہ طالب جوہری مصائب عاشورا بیان کریں گے۔ بعدازاں بوتراب اسکاؤٹس کی قیادت میں جلوس ایم اے جناح روڈ سے تبت سینٹر پہنچے گا جہاں شرکاء نماز ظہرین ادا کریں گے۔ بعد از نماز جلوس اپنے مقررہ راستوں سے روتا ہوا حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی حفاظت کیلئے 10 ہزار سے اسکاؤٹس کے رضاکار اپنی خدمات انجام دیں گے جبکہ پولیس اور رینجرز کے بعد ہزاروں جوان شرکائے جلوس کی حفاظت پر مامور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 417937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش