0
Wednesday 5 Nov 2014 17:51

دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے، صاحبزادہ حامد رضا

دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل سانحہ واہگہ بارڈر کے خلاف 7 نومبر کو یوم احتجاج منائے گی۔ سانحہ واہگہ بارڈر میں مودی اور یزیدی ہاتھ ملوث ہے۔ بیرونی ہاتھ اندرونی ہاتھ کے تعاون کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔ دہشت گردوں نے حکومتی ادارے کی غفلت سے فائدہ اٹھایا۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج اپنے حصہ کے کام کر رہی ہے، لیکن سول ادارے اپنی ذمہ داریاں پوریاں کرنے میں ناکام رہے ہیں، حرمت والے مہینے میں بے گناہوں کا خون بہانے والے یزید کے پیروکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ واہگہ بارڈر حکومتی اداروں کی غفلت کا نتیجہ ہے، دہشت گردوں نے پرچم کشائی والی جگہ پر دھماکہ کر کے پاکستانیوں کے جذبہ حب الوطنی کو للکارا ہے۔ وزیر اعظم کا سانحہ واہگہ ٹاؤن کے زخمیوں کی عیادت کے لئے لاہور نہ آنا افسوسناک ہے، واہگہ بارڈر کی تقریب پر حملے کی پیشگی اطلاع کے باوجود فول پروف سکیورٹی کے اقدامات نہ کر کے حکومت پنجاب نے غفلت کا مظاہرہ کیا۔

سانحہ واہگہ بارڈر کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لئے پوری قوم کو یکجا ہونا ہو گا دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے آپریشن ضرب عضب کا دائرہ پورے ملک میں  پھیلایا جائے اور دہشت گردوں کے حامیوں، ہمدردوں اور سرپرستوں کو ریاستی گرفت میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی جا چکی ہے انہیں فی الفور پھانسی پر لٹکایا جائے اور گرفتار دہشت گردوں کا سپیڈی ٹرائل کیا جائے اور انہیں سزائیں سنا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کی بالادستی اور حکومتی رٹ قائم کرے اس سے دہشت گردوں میں خوف پیدا ہو گا،حکومت اپنی غفلت سے آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں کی ضائع نہ کرے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ دھماکوں سے پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں روکے جا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والوں کو خون میں نہلانے والے پاکستان کے دشمن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 418091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش