0
Tuesday 11 Nov 2014 22:11

علامہ ناصر عباس جعفری کا اسکردو میں ریسکیو آفس کا دورہ

علامہ ناصر عباس جعفری کا اسکردو میں ریسکیو آفس کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ اسکردو کے موقع ریسکیو 1122 کے آفس کا دورہ کیا انکے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن علامہ آغا علی رضوی، سید جعفر شاہ موسوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلتستان علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریسکیو 1122 اسکردو کے انچارچ سے ادارہ کو درپیش مسائل سنے۔ ریسکیو 1122 نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہایت ہی قلیل مدت میں سینکڑوں حادثات کو احسن طریقے سے کم وسائل کے باجود ریسکیو ٹیم نے ریسکیو دی۔ بلتستان میں ریسکیو ٹیم کو شدید مشکلات درپیش ہیں اگرچہ صوبائی حکومت اپنی بساط کے مطابق وسائل کی فراہمی کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہاں کے مسائل کی نوعیت مختلف ہونے کے سبب ناکافی ہے۔ انہوں نے کہ یہاں کی ٹیم کی تربیت بالخصوص غوطہ خوری، کے لوازمات اور فور ویلر گاڑی کی عدم موجودگی کا ذکر کیا۔ ریسکیو 1122 کے مسائل سننے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریسکیو ٹیم کو کم وسائل کے باوجود خدمات سرانجام دینے پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور انکے اس عمل کو انسانیت کی خدمت قرار دیا۔ اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ریسکیو 1122 اسکردو کے لیے ایک عدد فورویلر ایمبولینس، غوطہ خوری کی تربیت اور خوطہ خوری کے لوازمات کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔ ریسکیو ٹیم نے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے معاونت کی یقین دہانی پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر احباب کا شکریہ ادا کیا۔
خبر کا کوڈ : 419042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش