0
Sunday 16 Nov 2014 01:28

یو اے ای نے داعش سمیت کئی شیعہ تنظیموں کو بھی دہشتگرد قرار دیدیا

یو اے ای نے داعش سمیت کئی شیعہ تنظیموں کو بھی دہشتگرد قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ایک حکمنامہ جاری کیا ہے، جس کے تحت متعدد عرب اور مقامی تنظیموں کو دہشت گردی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔  حکم نامے میں داعش، النصرہ فرنٹ، اخوان المسلمون، سمیت یمن میں حوثی قبائل کی تنظیم، خلیج تعاون کونسل کے رکن ملکوں میں موجود کئی گروپس، الحجاز میں سرگرم حزب اللہ السعودی، عراق کی منظمہ بدر کو بھی دہشت گرد تنظمیں قرار دیکر ان پر پابندی عاید کی گئی ہے اور ان کا نام دہشت گرد جماعتوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی تنظیموں کی حالیہ فہرست میں 83 مقامی، عرب اور یورپی گروپوں کے نام شامل ہیں۔ حکمنامے میں ذرائع ابلاغ سے کہا گیا ہے کہ وہ یو اے ای کی جانب سے دہشت گرد قرار دی جانے والی حالیہ فہرست کو اپنے نیٹ ورکس سے مشتہر کریں تاکہ عوام الناس اور متعلقہ معاشروں کو ان کے بارے میں مکمل آگاہی حاصل ہو سکے۔

خبر کا کوڈ : 419739
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش