0
Thursday 28 Oct 2010 14:55

نکولس سرکوزی 5 دہائیوں کے سب سے غیر مقبول ترین فرانسوی صدر قرار

نکولس سرکوزی 5 دہائیوں کے سب سے غیر مقبول ترین فرانسوی صدر قرار
پیرس:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق ایک حالیہ سروے میں فرانسیسی صدر نکولس سرکوزی کو گزشتہ پانچ دہائیوں کا سب سے غیر مقبول ترین صدر قرار دیا گیا ہے۔سروے کے مطابق گزشتہ ماہ سے فرانس میں جاری یونینز کی ہڑتال کے باعث سرکوزی کے مقبولیت مزید 3فیصد کم ہو کر 29فیصد رہ گئی ہے۔ان کی مقبولیت سابق صدر جنرل چارلس ڈیگال سے بھی کم ہے جنہوں نے 1958ء میں فرانس کو نیا آئین دیا۔سروے سے حاصل نتائج کے مطابق 57فیصد فرانسیسی عوام نے یونین اور طلبا کے ہڑتال کی حمایت کی ہے جبکہ 68فیصد نے سرکوزی کی معاشی پالیسی کو بدترین قرار دیا ہے۔
ٹیلی فون پر ہونے والے اس سروے کے مطابق ملک کی 71فیصد آبادی فرانسیسی صدر کی عام پالیسیوں سے خوش نہیں ہے جبکہ پرائیوٹ سیکٹر کے 73فیصد ملازمین اور 79فیصد سرکاری ملازمین کے نکولس سرکوزی کی حکومت کو مزید برداشت کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔سرکوزی کی مقبولیت میں کمی کی ایک بنیادی وجہ فرانسیسی خاتون اوّل اداکارہ کارلا برونی بھی ہیں جو Mick Jagger، Eric Clapton اور دوسرے راک اسٹارز کی گرل فرینڈ رہی ہیں۔مگر معاملہ صرف فرانسیسی صدر تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس سروے میں فرانسیسی عوام نے وزیراعظم Francois Fillon جو آئندہ ماہ اپنی کابینہ میں تبدیلی کرنے والے ہیں،کی مقبولیت بھی 2 فیصد کم ہو کر 45 فیصد پر آگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 42042
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش