0
Sunday 23 Nov 2014 22:39

افغانستان میں والی بال میچ کے دوران خودکش حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

افغانستان میں والی بال میچ کے دوران خودکش حملے میں 50 سے زائد افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا کے ضلع یحیٰ خیل میں کھیلے جانے والے والی بال میچ کے دوران خودکش بمبار نے تماشائیوں کے درمیان خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک اور 60 کے قریب زخمی ہو گئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان کے مطابق یحیٰ خیل میں گزشتہ کئی روز سے جاری والی بال ٹورنامنٹ کا آج فائنل میچ کھیلا جا رہا تھا، جسے دیکھنے کے لئے وہاں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ اس ہولناک دھماکے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔ صدر اشرف غنی نے اس واقع کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ایک نفرت انگیز کارروائی قرار دیا ہے۔ یہ حملہ نیٹو اور امریکی فوجوں کے افغانستان سے مکمل انخلاء کو ایک سال کے لیے موخر کرنے کے معاہدے کی افغان پارلیمان کے ایوان زیرین کی طرف سے توثیق کے بعد ہوا ہے، اس معاہدے کے تحت بارہ ہزار کے قریب نیٹو اور امریکی فوجی افغانستان میں موجود رہیں گے، ان کا کام افغان فوجیوں کی تربیت اور افغان فوج کو مختلف کارروائیوں میں مشورے اور معاونت فراہم کرنا ہو گا۔

اس کے علاوہ مزید امریکی فوجی دستے بھی افغانستان میں تعینات رہیں گے، جن کا کام بقول امریکیوں کے القاعدہ کے بچے کچے عناصر کے خلاف کارروائیاں کرنا ہو گا۔ امریکی صدر اوباما نے ہفتے کو افغانستان میں موجود امریکی فوج کے لیے نئی پالیسی جاری کی جس کے تحت امریکی فوج طالبان کے خلاف کارروائیوں میں بھی حصہ لے سکے گی اور افغان سکیورٹی فورس کو اس قسم کی کارروائیوں میں فضائی مدد بھی فراہم کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 421075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش