0
Tuesday 25 Nov 2014 00:29

ایران اور فائیو پلس ون گروپ حتمی ایٹمی معاہدے کیلئے ڈیڈ لائن میں یکم جولائی 2015ء تک توسیع پر متفق

ایران اور فائیو پلس ون گروپ حتمی ایٹمی معاہدے کیلئے ڈیڈ لائن میں یکم جولائی 2015ء تک توسیع پر متفق
اسلام ٹائمز۔ ویانا میں اسلامی جمہوری ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان جامع ایٹمی معاہدہ کیلئے بات چیت کے کئی دور ہوئے، فریقین نے حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے 24 نومبر کی تاریخ مقرر کر رکھی تھی جو آج ختم ہوگئی مگر فریقین کسی جامع اور حتمی معاہدہ تک نہ پہنچ سکے۔ لہذا فریقین نے مذاکرت کے موجودہ دور کو سنجیدہ اور مفید قرار دیتے ہوئے جامع اور حتمی معاہدے تک پہنچنے کیلئے مذاکرات کی ڈیڈ لائن میں یکم جولائی 2015ء تک توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ 
دیگر ذرائع کے مطابق ویانا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا آخری دور اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ فریقین کے درمیان یہ مذاکرات، آج اپنی مقررہ تاریخ پر اختتام پذیر ہوئے۔ اسلامی جمہوری ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے آئندہ چند ہفتوں کے اندر جامع جوہری سمجھوتے کے حصول کیلئے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ جنیوا سمجھوتے کی مدّت میں یکم جولائی سنہ دو ہزار پندرہ تک توسیع کر دی گئی ہے۔ ایران کے ایک جوہری مذاکرات کار نے بھی مذاکرات کی مدت میں توسیع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا عمل آئندہ سال یکم جولائی سے پہلے بھی مکمل ہوسکتا ہے۔ مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ جنیوا معاہدے کی بنیاد پر ایران کا سرمایہ آزاد کئے جانے کا عمل جاری رہے گا اور ہر مہینے سات سو ملین ڈالر آزاد کئے جائیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی سات روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات، کافی پیچیدہ رہے، تاہم مذاکرات میں حقیقی طور پر پیشرفت ہوئی ہے اور جامع جوہری سمجھوتے کے حصول کیلئے عنقریب پھر مذاکرات شروع کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ سفارتی حل ہی مسئلے کا بہترین طریقہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 421295
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش