0
Wednesday 26 Nov 2014 13:24

ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری نے سندھ حکومت کی شکایت پر مبنی خط وزیراعظم کو لکھ دیا

ایم کیو ایم کے سینیٹر بابر غوری نے سندھ حکومت کی شکایت پر مبنی خط وزیراعظم کو لکھ دیا
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر بابر غوری نے سندھ حکومت کی شکایت پر مبنی خط وزیراعظم کو لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت افسر شاہی، بدعنوانی اور اقربا پروری میں ملوث ہے اور یہ اس کی شناخت بن چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابر غوری کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بد انتظامی سندھ حکومت کی شناخت بن چکی ہے، جبکہ سندھ کے عوام کے حقوق مسلسل پائمال کئے جا رہے ہیں، جس کے باعث سندھ کی شہری آبادی اپنے لئے علیحدہ انتظامی اکائی کا مطالبہ کرنے پر مجبور ہے۔ بابر غوری نے سندھ حکومت سے شکایت کرتے ہوئے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبائی ملازمتوں میں قواعد و ضوابط پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔
 
بابر غوری کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ سندھ پبلک سروس کمیشن پیپلز پارٹی کے سفارشی امیدواروں کو ترجیح دیتا ہے جبکہ پبلک سروس کمیشن کے تمام 10 نمائندے پیپلز پارٹی کی حکومت کے قریب ہیں اور ادارے کے چیئرمین بھی پیپلز پارٹی کی قیادت کے قریبی رشتے دار ہیں۔ سینیٹر بابر غوری کے خط کے مطابق عام خیال ہے کہ جو شخص بلاول ہاؤس کی سفارش لے کر آئے اسے آسانی سے ملازمت دی جاتی ہے، جبکہ ایم کیو ایم گزشتہ 3 دہائیوں سے شہری سندھ کی نمائندہ جماعت ہے، تاہم خط شہری اور دیہی آبادی کے رہائشیوں کے بہترین مفاد میں لکھا گیا ہے۔ خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پارٹی کے سربراہ الطاف حسین پر عوام وقتاً فوقتا اپنے اعتماد کا اظہار کرتے رہے ہیں اور پارٹی شہری سندھ کی نمائندہ جماعت بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 421451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش