0
Thursday 27 Nov 2014 17:18

محمد نواز عرفانی کا قتل افسوسناک، امن کی فضا خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونگے دینگے، علامہ عارف واحدی

محمد نواز عرفانی کا قتل افسوسناک، امن کی فضا خراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونگے دینگے، علامہ عارف واحدی
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں شہید ہونیوالے ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کی نماز جنازہ امام بارگاہ الصادق ٹرسٹ اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ اس موقع پر علامہ سید ساجد علی نقوی کی ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت، معاملے کی اعلیٰ سطحی فوری تحقیقات کرائی جائیں، امن وامان کی فضاخراب کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، شیعہ علماء کونسل پاکستان کی واقعے کی شدید مذمت، صفوں میں اتحاد و وحدت کو برقرار رکھا جائے، یہ کہنا ہے سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل عارف حسین واحدی کا، گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت میں ممتاز عالم دین محمد نواز عرفانی کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے علا مہ عارف حسین واحدی نے کہا ہے کہ معلوم نہیں قانون نافذ کرنیوالے ادارے کہاں ہیں، سرعام وفاقی دارالحکومت میں علماء کرام کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دینگے اس موقع پر انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ان کیساتھ ہیں۔ دوسری جانب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے علامہ فرحت عباس جوادی کی سربراہی میں نماز جنازہ میں شرکت کی، وفد میں علامہ ضیغم عباس، پروفیسر مظہر حسین ہاشمی، تصور عباس، وزیر حامد حسین، حاجی گل محمد جعفری و کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ اس وقت ملک کو اتحاد وحدت کی ضرورت ہے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرنا ہوگا اور دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے ذمہ داران سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی تحقیقات کروا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 421714
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش