0
Thursday 27 Nov 2014 19:14

پولیو ورکرز پر حملے شرعاً حرام ہیں، مفتی نعیم

پولیو ورکرز پر حملے شرعاً حرام ہیں، مفتی نعیم
اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ عالمیہ کراچی کے مہتمم و شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ حکومت پولیو ویکسین پلانے والے ورکرز کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے، پولیو ویکسین قوم کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ہیں، پولیو ورکرز پر حملے شرعاً حرام ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہا کہ ماضی میں علماءکرام کے تحقیق کرنے کے بعد یہ ثابت ہو چکا ہے کہ پولیو انسانی صحت کے مضر نہیں ہیں بلکہ یہ نونہالوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی جیسے مکروہ عناصر نے ان خدشات کو تقویت ملی، اور اب عوام نے یہ پختہ یقین کر لیا ہے کہ پولیو ٹیمیں دراصل مغربی ایجنڈے پر کام کرنے اور ان کیلئے جاسوسی کرتے ہیں، یہی پولیوں ٹیمیوں پر حملے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ مفتی نعیم نے کہا کہ پولیو ویکسین بچوں کو زندگی بھر کی معذری سے بچانے کے علاوہ دیگر کئی بیماریوں سے بچانے کیلئے ہیں، والدین کو اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلانے چاہیے۔
صحافی : سید ظفر حیدر
خبر کا کوڈ : 421741
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش