0
Monday 1 Dec 2014 18:00

تحریک انصاف نے لاہور دھرنے اور ملک گیر احتجاج کی تاریخیں تبدیل کر دیں

تحریک انصاف نے لاہور دھرنے اور ملک گیر احتجاج کی تاریخیں تبدیل کر دیں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے دی گئی ملک گیر ہڑتال اور لاہور بند کرنے کی تاریخوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں سرکردہ پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ملک گیر ہڑتال اور لاہور شہر کو بند کرنے کی تاریخوں میں بھی ردو بدل کا فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے تحت تحریک انصاف کی جانب سے ملک گیر ہڑتال اب 16 کے بجائے 18 دسمبر کو کی جائے گی جبکہ لاہور شہر کو 4 کے بجائے 15 دسمبر کو بند کیا جائے گا تاہم فیصل آباد اور کراچی میں احتجاج بدستور 8 اور 12 دسمبر کی تاریخ پر ہی ہو گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 دسمبر کو جماعت الدعوۃ نے لاہور میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس کے باعث تحریک انصاف نے جماعت الدعوۃ کی درخواست پر شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سقوط ڈھاکا کے واقعے کو سامنے رکھتے ہوئے ملک گیر احتجاج کا فیصلہ 16 کے بجائے 18 دسمبر کو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کا مطلب دکانیں بند کرانا نہیں ہم صرف بڑی سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے لاکھوں کے پر امن جلسے کیے، ہم پہلے بھی پر امن تھے اور آئندہ بھی پر امن رہتے ہوئے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 422525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش