0
Monday 1 Dec 2014 23:27

میاں محمد اسلم کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل پر تعزیت

میاں محمد اسلم کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل پر تعزیت
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ان کی رہائش گاہ پرجا کر ملاقات کی اور ان سے جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا اور اسے کھلی دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اگر علماء کی ٹارگٹ کلنگ کا یہ سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ملک میں ایسی آگ پھیلنے کا خدشہ ہے جسے حکومت کے لیے بجھانا مشکل ہو جائے گا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد زبیر صفدر، شباب ملی ضلع اسلام آباد کے صدر شاہد عمران گوندل اور کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ میاں محمد اسلم نے کہا مولانا ڈاکٹر خالد محمود سومرو ایک جید، بے باک اور بہادر عالم دین اورسیاست دان تھے ان کی شہادت بہت بڑا نقصان ہے، یہ واقعہ حکومت سندھ کی مکمل ناکامی کی عکاسی کرتا ہے جو کرسی کے چکر میں مخالفین کو نیچا دکھانے میں تو مصروف ہے لیکن عوام کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 422598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش