0
Wednesday 3 Dec 2014 16:52

پی او ایف اپنی قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود

پی او ایف اپنی قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے، لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود
اسلام ٹائمز۔ پی او ایف اسلحہ سازی کے میدان میں ایک قابل اعتماد اور معتبر نام ہے جو اپنی دفاعی مصنوعات میں جدت لاکر انہیں عالمی سطح پر ایکسپورٹ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ان خیالات کا اظہار لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود ہلال امتیاز (ملٹری) نے کراچی میں جاری آئیڈیاز 2014 کے دوران غیر ملکی اعلیٰ سطحی فوجی وفود کی پی او ایف اسٹال آمد پر انہیں تفصیلی بریفنگ میں بتایا۔ چیئرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود نے معزز مہمانوں کو پی او ایف کے اسٹال پر خوش آمدید کہا اور انہیں بتایا کہ پی او ایف افواج پاکستان کی دفاعی لائن کی حیثیت سے اپنی قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اور ہمہ وقت ان کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تیار و مستعد ہے۔ ہم نے کئی ممالک کے وفود کے ساتھ ایکسپورٹ اور مشترکہ منصوبے شروع کرنے کے حوالے سے آئیڈیاز کے دوران بامعنی اور تفصیلی مذکرات کئے جن کے مثبت نتائج انشاء اﷲ جلد سامنے آئیں گے۔

آئیڈیاز 2014 پاکستان کا روشن اور جدید رخ دنیا کے سامنے پیش کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ کئی ممالک کے وفود نے پی او ایف کی مصنوعات کے معیار کو غیر معمولی اور نہایت عمدہ قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی اور مستقبل میں چھوٹے ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بڑے ویپنز کی رینج کے ساتھ بڑی عالمی منڈیوں کے لئے بہترین انتخاب قرار دیا۔ پی او ایف کے ذیلی اداروں کی مصنوعات جس میں واہ انڈسٹریز لمیٹڈ، ہائی ٹیک پلاسٹک، واہ نوبل اور کلودنگ فیکٹری کی تیار کردہ شاٹ گن فیکٹری کے تیار کردہ شکار کیلئے استعمال ہونے والے کارتوس میں لوگوں نے گہری دلچسپی لی۔ پی او ایف کی تیار کردہ 8 نئی مصنوعات خصوصاً رائفل ’’عزب‘‘ اور پہلے سے تیار کردہ رائفل پی او ایف آئی غیر ملکی وفود کی توجہ کا مرکز رہے اور غیر ملکی مندوبین نے انہیں ہاٹ کیک قرار دیا، جبکہ کئی پاکستانیوں نے پی او ایف اسٹال کو نہایت خوبصورت اور عمدہ قرار دیا۔

کئی ملکی اور غیر ملکی وفود نے پاکستانی دفاعی مصنوعات دیکھ کر کہا کہ پاکستان کی دفاعی لائن انتہائی مضبوط ہے اور پاکستان کا دفاعی نظام ناقابل تسخیر ہے۔ منگل کے روز وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی او ایف اسٹال کا دورہ کیا۔ پی او ایف اسٹال آمد پر چیئرمین پی او ایف بورڈ نے ان کا استقبال کیا اور انہیں پی او ایف مصنوعات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی او ایف کی اعلیٰ معیار کی مصنوعات پر اطمینان کا اظہار کیا آج جن غیر ملکی شخصیات نے پی او ایف اسٹال کا دورہ کیا ان میں افغانستان کے لینڈ فورسز کے چیف اور ایئر چیف۔ کینیا کے آرمی چیف، فرانس کا آرمی وفد، چینی وفد اور ملائیشیا کے چیف آف لاجسٹک شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 423055
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش